کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع
کورونا وائرس (کویڈ-19) کے تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو ابھی تک پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مزید 3جون تک توسیع کر دی گئی ہے
ہفتہ 16 مئی 2020 13:35
(اسلام آباد: 15 مئی 2020):کورونا وائرس (کویڈ-19) کے تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو ابھی تک پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مزید 3جون تک توسیع کر دی گئی ہے ۔
یہ توسیع موجودہ صورتحال میں عوام کوآسانی اورسماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
اس طرح کے موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ 4 جون 2020 سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
قواعد کے مطابق ا یسی تمام موبائل ڈیوا ئسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے۔
پی ٹی اے نے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایاتھا جس کے تحت موبائل ڈیوائس صارفین ویب سائٹ (https://dirbs.pta.gov.pk/drs)یا *8484# ڈائل کرکے اپنا موبائل رجسٹر کرا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.