Live Updates

صوبائی وزیر و اقلیتی امورو بین المذاہب ہم آہنگی کا دورہ بہاولپور ، مستحقین میں راشن اور امدادی چیک تقسیم کئے ‘

وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث جلد کورونا کو شکست دیں گے،اعجاز عالم آگسٹین

ہفتہ 16 مئی 2020 15:18

صوبائی وزیر و اقلیتی امورو بین المذاہب ہم آہنگی کا دورہ بہاولپور ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اعجاز عالم آگسٹین نے گزشتہ روز بہاول پور کے دورے کے دوران پنجاب بیت المال کے زیر اہتمام راشن اور امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث معاشی طور پر متاثر ہونے والے ایک ہزار غریب، دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں پنجاب بیت المال کی جانب سے راشن بیگز اور 50غریب، دیہاڑی دار اور مستحق افراد کو بلاامتیاز مجموعی طور پر 6لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب غریب، مستحق، دیہاڑی دار افراد میں بلاامتیاز راشن اور مالی امداد کی تقسیم ممکن بنا رہی ہے تاکہ عام آدمی کی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب بغیر کسی سیاسی مفاد کے انسانیت اور قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے پوری کوشش کر ر ہی ہے کہ لوگوں کو نہ صرف کورونا وائرس سے بچایا جا سکے بلکہ ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف بھی فراہم کیا جاسکے، جس کے لئے احساس پروگرام اور مختلف دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب بیت المال غریب خاندانوں کی مالی امداد بڑھانے میں بھی سرگرم کردار ادا کررہا ہے جو کہ یقینی طور پر پاکستانی عوام کو کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کر سکے گا۔تقریب میں ملک محمد اعظم امین (پنجاب بیت المال)، صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب نور خاں بھابھہ، ترجمان حکومت پنجاب سمیرا ملک، ضلعی صدر پی ٹی آئی سید محمد تحسین گردیزی، ممبران پنجاب بیت المال کونسل چوہدری احمد سلمان ارشد، فوزیہ احمد،چیئرمین اللہ والے ٹرسٹ شاہد لون، چیئرمین یوتھ کونسل حمزہ ڈوگراور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے ضلعی صدر تحسین نواز کی سربراہی میں مذہبی اقلیتوں کے مختلف وفود سے ملاقات بھی کی، جس میں ضلع بھر میں موجود مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل بالخصوص کورونا کی وجہ سے معاملات زندگی بارے تفصیلی تبالہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر نے تمام لوگوں کو یقین دلایا کہ وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث بہت جلد کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش مسائل کا خاتمہ ہو جائیگا جبکہ حکومت پنجاب غریب آدمی کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے انہیں مالی امداد فراہم کر رہی ہے، جن میں مذہبی اقلیتیں بھی شامل ہیں تاکہ وہ معاشرتی طور ایک پر وقا ر زندگی گزار سکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات