ٹرانسپورٹرز کرایوں میں 18 فیصد کمی کرنے پر متفق ہو گئے

ٹرانسپوٹرز اور حکومتی ٹیم کے درمیان کرایوں کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 مئی 2020 15:40

ٹرانسپورٹرز کرایوں میں 18 فیصد کمی کرنے پر متفق ہو گئے
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔16مئی 2020ء ) ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرانسپوٹرز اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اٹھارہ فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔حکومت ٹرانسپورٹر سے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا مطالبہ کر رہی تھی۔تاہم ٹرانسپورٹرز اور حکومتی ٹیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کرایوں میں 18 فیصد کمی کرنا طے پایا۔

حکومتی ٹیم نے جو ایس او پیز تیار کیے تھے ان میں 18 فیصد کرایہ کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔تاہم ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ وہ کرایوں میں صرف 15 فیصد کمی کر سکتے ہیں۔جس کے بعد ٹرانسپورٹرز کا ایک دھڑا کرایوں میں اٹھارہ فیصد کمی کرنے پر متفق ہوا۔

(جاری ہے)

کرایوں میں کمی کی تین سمریاں وزیر اعلی پنجاب کو بھجواد ی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرانسپورٹ کھولنے کی اصولی منظوری دی تھی۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور وزیراطلاعات اسلم اقبال ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات ہوئے۔ جس میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے ایس اوپیز کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم صوبائی وزراء اور ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں۔

ایس اوپیز کے تحت بس میں2 سیٹوں پر ایک مسافر سفر کرے گا۔ اسی طرح 2 مسافروں میں 3 فٹ کا فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔مسافروں کیلئے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز کو یقنی بنانا ہوگا کہ بس میں سوار ہونے کیلئے اگلا دروازہ اور اترنے کیلئے پچھلا دروازہ استعمال ہوگا۔ اسی طرح روٹ مکمل ہونے کے بعد بس میں جراثیم کش سپرے کرنا ہوگا۔ بسوں میں اے سی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیزکے ساتھ پہیہ چلانے کی اجازت دے رہے ہیں۔