سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی جانب سے پنجاب حکومت کے دو قوانین کیخلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

ہفتہ 16 مئی 2020 16:41

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی جانب سے پنجاب حکومت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی جانب سے پنجاب حکومت کے دو قوانین کیخلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے درخواست میں مفاد عامہ کا سوال اٹھایا لیکن اس کی نشاندہی نہیں کی، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، جبکہ درخواست گزار کی جانب سے دیا گیا سرٹیفکیٹ عدالت عظمی کے رولز مطابق بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کردہ دو ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کئے تھے،دانیال عزیز نیپنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء اور پنچائیت ویلج و نیبرہوڈ کونسل ایکٹ 2019ء کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا۔