جی ٹی روڈ ہوٹل پر کھڑے ٹرالر سے 8لاکھ سے زائد مالیت کا گھی چوری

ہفتہ 16 مئی 2020 18:41

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) جی ٹی روڈ ہوٹل پر کھڑے ٹرالر سے 8لاکھ سے زائد مالیت کا گھی چوری،کریالہ کے قریب عوامی ہوٹل پر کھڑے ٹرالر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ٹرالر سے 8لاکھ سے زائد مالیت کا گھی تیل 564کارٹن چوری کرکے لے گئے پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔