Live Updates

پسماندہ علاقوں کیلئے جامعہ پالیسی تیار کی جا رہی ہے ،حاجی اقبال آفریدی

ہفتہ 16 مئی 2020 19:40

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے سیفران و رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ ماضی میں نظر انداز کئے جانے والے پسماندہ علاقوں کیلئے جامعہ پالیسی تیار کی جا رہی ہے ، ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کرپشن اور ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحب جان کی قیادتِ میں تیراہ اور خان عالم کی قیادت میں باڑہ کے وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے فاٹا کو ستر سالوں سے پسماندہ رکھا اور تمام ترقیاتی کام میرٹ کی بجائے من پسند افراد میں تقسیم کرکے بندر بانٹ کی لیکن وہ دور اب گذر چکا ہے تحریک انصاف کی حکومت تمام ترقیاتی منصوبے میرٹ کی بنیاد پر پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دور میں شاملِ کرنے کیلئے کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے ترقیاتی منصوبے فرد واحد اور کسی مخصوص قبیلے کیلئے نہیں بلکہ منصفانہ بنیاد پر تقسیم کو یقنی بناکر تمام قبیلوں کو ان کا حق دیا جائے گااور ان کی جائز ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہماری ترجیح قبائلی علاقوں میں دورافتادہ ماضی میں میں نظر انداز کئے جانے والے پسماندہ علاقوں پر مرکوز ہیں اور وہاں پر صحت ،تعلیم، اور مواصلات کے علاؤہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جال بجھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دور اور پسماندہ علاقوں میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے ٹھیکیدار برادری محکموں کی ملی بھگت سے ناقص میٹریل استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا لیکن اب انہیں من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی ترقیاتی کاموں میں کرپشن ناقص میٹریل اور سست روی اور تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات