کھڈیاں خاص،نواحی گائوں قادی والا میں زمیندار نے محنت کش شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 16 مئی 2020 21:03

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2020ء) نواحی گائوں قادی والا میں زمیندار نے محنت کش شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوہڑ جاگیر کے رہائشی لطیف کی بیوی یاسمین نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں درخواست دی ہے کہ ہم اختر علی جٹ کی زمینوں پر محنت مزدوری کرتے ہیں اور رات کو وہاں پر ہی موجود تھے کہ اختر علی مجھے ورغلا کر اپنے کمرہ میں لے گیا اور ذبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ مصروف کاروائی ہے۔