محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 16 مئی 2020 21:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2020ء) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جبکہ لاک ڈائون کے سلسلہپاک آرمی کے آفیسر، پولیس اور ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ،مارکیٹیوں کے داخلی راستے بند کردیئے گئے ،خلاف ورزی کرنے پر درجنوں دوکانیں سیل کردی گئیں آن لائن کے مطابق ‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم ) ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ‘ 9مئی 2020کے تحت صوبہ بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جوکہ عوام الناس کی صحت کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے ‘ لہٰذا کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے موٹر سائیکل کی ذیلی سواری پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت 23مئی 2020ء تک دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے ‘ تاہم بزرگ شہریوں ‘ خواتین اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا‘ جس سے صوبہ بھر کے ٹریفک پولیس کے سربراہان کوکہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کیخلاف ورزی حسب ضابطہ بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے جڑانوالہ ،سمندری ، گھنٹہ گھر،کچہری بازار،امین پور بازاراور سرکلر روڑ پر لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر درجنوں دکانوں کو سیل کرادیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین نے پولیس اور پاک آرمی کے آفیسر کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو چیک کیا اورخلاف ورزی پردکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سخت تاکید کی کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ جس کاروبار کوکھولنے کی اجازت ہے صرف اسی کو کھولاجائے انہوں نے پولیس فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں وشاہرات پر لاک ڈائون پر عملدرآمد کو چیک کیا اور پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔