فیصل آباد ،گھریلو حالات کی ستائی شادی شدہ خاتون نے زہریلا کیمیکل پی کر زندگی سے منہ موڑ لیا

ہفتہ 16 مئی 2020 21:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2020ء) گھریلو حالات کی ستائی شادی شدہ خاتون نے زہریلا کیمیکل پی کر زندگی سے منہ موڑ لیا‘ہسپتال میں نعش ورثاء کے حوالے‘ ناگہانی موت پر کہرام برپا‘تفصیلات کے مطابق ضلع فیصل آباد کے نواحی علاقہ شیر کوٹ کی رہائشی 22 سالہ نادیہ زوجہ حسنین نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہریلا کیمیکل پی لیا جس کے نتیجہ میں اسکی حالت غیر ہوگئی جسے گھروالوں نے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد داخل کرایا جہاں میڈیکل ایمرجنسی میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد اس کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کردی

متعلقہ عنوان :