الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں ڈیڑھ ارب روپے مالیت سے 75 لاکھ خاندانوں میں امداد تقسیم کی،اعجازاللہ خان

حیدرآباد میں 2 کروڑ روپے سے ساڑھے گیارہ ہزار مستحق گھرانوں تک راشن اور کھانا پہنچایا گیا، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل الخدمت

ہفتہ 16 مئی 2020 23:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں ڈیڑھ ارب روپے مالیت سے 75 لاکھ خاندانوں میں امداد تقسیم کی، حیدرآباد میں 2 کروڑ روپے سے ساڑھے گیارہ ہزار مستحق گھرانوں تک راشن اور کھانا پہنچایا گیا، نعمت اللہ خان عید گفٹ راشن تقسیم سے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل الخدمت اعجاز اللہ خان ودیگر کا خطاب، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام لطیف آباد میں نعمت اللہ خان عید گفٹ راشن تقسیم تقریب منعقد کی گئی جس میں 500 مستحق گھرانوں کو راشن دیا گیا اور ان کے لیے افطار کا اہتمام بھی کیا گیا، تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اعجاز اللہ خان،جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحید قریشی،امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید،الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر سیف الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد اعجاز علی ہالیپوٹو،نواب مجاہد بلوچ و دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اعجاز اللہ خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن نے پورے ملک میں 75 لاکھ سے زائد خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا ہے، ڈیڑھ ارب روپے سے مد میں زائد رقم خرچ کی ہے، الخدمت فاؤنڈیشن بلا امتیاز مستحقین کی امداد کررہی ہے، عبدالوحید قریشی نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ہمارے وزیراعلیٰ عجیب ہے جس نے غریب عوام کی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ کیا ہے۔

حافظ طاہر مجید نے کہا کہ ہم نے بلا تفریق مسلم غیر مسلم پورے شہر کی خدمت کی ہے۔ہمارے کارکن،رضاکار اللہ کی رضا کے لیے کام کررہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر اعجاز علی ہالیپوٹو نے کہا کہ حیدرآباد میں تعیناتی سے قبل ہی الخدمت کی کاموں سے واقف تھا پورے ملک کی طرح حیدرآباد میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن مثالی کام کررہی ہے اور زمین پر نظر بھی آتا ہے، ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر افطار پیکٹ کی تقسیم اور افطار ڈیسک لگائے جارہے ہیں۔

سستے سہولت بازار کے نام پر تین مقامات پر گوشت سبزی اور پھل سستے داموں فروخت کیے جارہے ہیں، حلقہ ٴخواتین کی جانب سے بھی راشن،نقدی اور عیدی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن نے کرونا کے آغاز سے اپنا ایمبولینس بیڑا اور اسٹاف مختص کررکھا ہے۔پولیس،رینجرز کے لیے کھانے اور چائے فراہم کی جاتی رہیں، کورونا وائرس کے دوران عام مریضوں کے لیے الخدمت ہسپتال، لیبارٹری،ڈسپنسری کے ذریعے صحت کی سہولتیں جاری رکھی گئیںاور ٹیلی کلینک کے لیے کام کیا گیا، الخدمت فاؤنڈیشن نے حیدرآباد میں دو ماہ میں کورونا کے دوران مخیر حضرات نے 1 کروڑ 47 لاکھ روپے دیے جبکہ ہم نے اب تک دو کروڑ روپے سے زائد مستحقین کی امداد پر خرچ کیے۔

پانچ ہزار خاندانوں کو راشن دیا،6 ہزار 400 خاندانوں کو ان کی دہلیز پر کھانا پہنچایا، تین ہزار گھرانوں میں سبزی پہنچائی۔گیارہ سو خاندانوں کو بسکٹ کے پیکٹ دیے،5 لاکھ 13 ہزار نقد تقسیم کئے، الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد پانچ سو رضاکاروں کے ساتھ مسلسل مصروف عمل ہے، دو ہزار 100 پی پی ای سرجیکل کٹ گاؤن اور گلووز،مساجد،مندر،گھرجا گھروں سمیت سو سے زائد عوامی مقامات اسپرے کیا گیا، تین ہزار تین سو این 95 ماسک،دو ہزار صابن،50 لیٹر سینیٹائزر،کورونا آگاہی مہم کے لیے تین ہزار ہینڈ ہلز تقسیم اور 20 بینرزآگاہی کے لیے مختلف مقامات پر آویزاں کیے گئے۔

اس موقع پر الخدمت سندھ کے صدر سید محمد یونس،سلیم خان،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر راحیل قریشی،راؤ مسعود علی خان،عین الدین سید ودیگر بھی موجود تھے۔