عراق اور ایران کا باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اتوار 17 مئی 2020 10:40

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) ایرانی فوج کے اعلی عہدیدار مصطفی مردایان نے عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد سے ہونے والی ملاقات میں باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ایران ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کے اعلی عہدیدار مصطفی مردایان نے نے جمعہ عناد کو نئی عراقی حکومت میں وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک دوست اور برادر ملک عراق کیساتھ باہمی تعاون خاص طور سے فوجی اور دفاعی تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

عراقی وزیر دفاع نے بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ اور داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کو سراہا۔اس اجلاس میں دہشتگردی کی صورتحال اور داعش دہشتگرد گروہ کی حالیہ نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ایران ، شام ، روس اور عراق کے مابین معلومات کے تبادلہ اور سکیورٹی تعاون کے مرکز کی تقویت پر زور دیا گیا۔