صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت پنجاب کے اعلی افسران کا اجلاس ، مارکیٹوں میں ایس او پیز کویقینی بنانے سمیت جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نمازوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ ، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، اجلاس میں فیصلہ

اتوار 17 مئی 2020 11:50

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے باعث پیدا صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اجلاس میںصوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، آئی جی پولیس شعیب دستگیر نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری انڈسٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محکمہ صحت کے سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں(آج) پیر سے کھلنے والے شاپنگ مالز اور بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعتہ الوداع اورعید الفطر کی نمازکے اجتماعات کیلئے بھی ایس او پیز جاری کئے جائیں گے جس پر متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ مکمل عمل درآمد کی پابند ہو گی۔

صوبائی وزیر قانون کی وزیر اعلی' پنجاب کی جانب سے یوم علی کے موقع پر سکیورٹی اور کوروناکے تدارک کے حوالے سے بہترین انتظامات کوسراہا گیا۔اجلاس میں سول اور پولیس افسران کی کارکردگی کو بھی سراہاگیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام انتظامی افسران کو جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے، چیف سیکرٹری پنجاب نے حکم دیا کہ بازاروں میں تاجر تنظیموں کی مدود سے ایس او پیز پر عملدر آمد کرایا جائی. اور مزید کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں دکانداروں کے خلاف انفرادی طور پر کارروائی کرنے کی بجائے پوری مارکیٹ کو سیل کیا جائے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہفتے میں چار دن کاروبار کی اجازت ہے، تین دن مکمل لاک ڈاون رہے گا۔ٹائیگر فورس کار آمد ہیومن ریسورس ہے، اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائی. چیف سیکرٹری اجلاس میں اگلے اتوار سے چرچوں میں عبادات (سنڈے سروس) کی اجازت دینے کا فیصلہ، کابینہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق برآمدات کی حامل انڈسٹری سے منسلک کاروبار، آٹو موبیل انڈسٹری، پاور لومزکو کھولا جائے گا، اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں انڈسٹریل یونٹس، فیکٹریوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کریں گی۔