وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہو گا، طاہر عباسی

اتوار 17 مئی 2020 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی نے کہا ہے کے وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہو گا۔ رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کو مکمل فعال کرنے کا حکومت کا بہت اچھا فیصلہ ہے جس سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہونگی اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم کے اس پیکج سے ناصرف رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے وابستہ 50سے زائد دیگر صنعتیں بھی چلیں گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کے حکومت کے اس فیصلے سے ملک میں روزگار کے بہت سے مواقع پیداہونگے۔سروسزٹیکس،کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے خاتمے اورسرمایہ کاروں سے سرمایہ کاری کرنے پر ذرائع آمدن کی تفصیلات کی فراہمی سے استثنیٰ بڑے فیصلے ہیں جن کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔

(جاری ہے)

تاجر برادری وزیراعظم کے اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے ممبر محمد نوید ملک سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ طاہر عباسی نے کہا کہ اشٹام ڈیوٹی کی شرح کو 5فیصد کی حد سے ختم کیا جائے یا کم ترین سطح پر لایا جائے اس سے پراپرٹی فروخت کرنے والے افرادکو بھی استثنیٰ حاصل ہو کہ وہ ذرائع آمدن پر پوچھ گچھ سے بچ سکیں اس سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو مزید تقویت ملے گی اور کاروبار بڑھے گا ۔