ترکی کے 4ڈرون مار گرائے لیبیا نیشنل آرمی کا دعوی ، نیٹو لیبیا میں نیشنل آرمی کو طرابلس کی طرف پیش قدمی سے روکے، ترکی

اتوار 17 مئی 2020 12:45

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) لیبیا کی نیشنل آرمی نے دعویٰکیا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے ترکی کے تیار کردہ'عنقاء ایس' نامی چار ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔ یہ چاروں ڈرون طیارے الوطیہ ایئربیس کیقریب عقبہ بن نافع کے مقام پر گرائے گئے۔

(جاری ہے)

لیبیائی فوج کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق فضائی دفاع نیدارالحکومت طرابلس سے 140 کلو میٹر دور اور تونس کی سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الوطیہ فوجی اڈے کے قریب ترکی کیجنگی ڈرون مار گرائیادھر ایک دوسری پیش رفت میں ترکی کیوزیر خارجہ نے نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیا کی قومی فوج کی طرابلس کی طرف پیش قدمی روکنے کے لیے مداخلت کرے۔

ترک وزیرخارجہ مولود جاووش اوگلو نے "A Haber" ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میںکہا کہ جنرل خلیفہ حفتر کو طرابلس کی طرف بڑھنے سے روکنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نیٹو ممالک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :