چیف جسٹس ہائیکورٹ سمیت 10 ججز(آج)سے درخواست ضمانتوں پر سماعت کریں گے

اتوار 17 مئی 2020 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) چیف جسٹس ہائیکورٹ سمیت 10 ججزآج بروز ( پیر ) سے درخواست ضمانتوں پر سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی ہدایت پر 18مئی سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران عدالت عالیہ کے ججز گرفتار ملزمان کی رہائی کی درخواست ضمانتوں پر ترجیحی بنیادوں پرسماعت کریں گے۔جیلوں میں بند ملزمان کی رہائی کیلئے ورثا کے وکلا سیرابطوں میں تیزی آچکی ہے،عید قریب آنے کے باعث وکلا کی فیسوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

ورثا کا شکوہ ہے کہ کورونا لاک ڈائون اورعید کے باعث وکلا نے فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔دوسری طرف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پرکورونا وائرس خدشات کے باعث غیر متعلقہ افراد کے ہائیکورٹ آنے پرمکمل ہابندی ہوگی۔ہائیکورٹ میںصرف متعلقہ وکلا کو عدالتوں میں آنے کی اجازت ہوگی۔پرنسپل سیٹ پردرخواست ضمانتوں کی سماعت کرنے والے ججز میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس علی باقرنجفی،جسٹس سید شہبازعلی رضوی،جسٹس اسجد جاوید گھرال،جسٹس چودھری مشتاق احمد،جسٹس سردار احمد نعیم،جسٹس فاروق حیدر،جسٹس انوارالحق پنوں اورجسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔