ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس اہلکار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 17 مئی 2020 16:10

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) پولیس اہلکار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانا خاتون کے الٹا گلے پڑگیا ، کینٹ پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اسلامیہ کالونی ڈیرہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون(ر ت) نے سال 2019 کے دوران تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ کہ ملزمان قدرت اللہ ،شاہ فیاض اور پولیس اہلکار جمشید میرے مکان میں زبردستی داخل ہوئے مجھے زدوکوب کرکے میرے کپڑے پھاڑے اور میری عفت میں خلل واقع ہوا ،وجہ عدوات یہ بیان کی کہ میرے شوہر نے ملزمان کی قرض رقم دینی ہے۔

مقدمہ درج ہونے پر پولیس اہلکار جمشید اکبر متعینہ پولیس لائن ایف آر پی محکمانہ انکوائری اور عدالت عالیہ سے بے گناہ قرار پایا جس کے بعد پولیس اہلکار جمشید اکبر نے تھانہ کینٹ میں خاتون سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعہ 506.182.211 ت پ درج کرایا کہ ملزمان نے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کے بعد اب مجھے مختلف مقدمات میں پھنسانے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ پولیس نے خاتون سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔