قطر ،ماسک نہ پہننے والوں کو 55 ہزار ڈالر جرمانہ یا تین سال قید کی سزاہوگی

اتوار 17 مئی 2020 18:15

دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) قطر میں حکام نے ماسک پہننے کو لازم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکمنامے کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید یا 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق قطر میں مرض کی فی کس شرح دنیا کی بلند ترین شرحوں میں سے ایک ہے۔ یہاں 30 لاکھ سے بھی کم آبادی میں 30 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔فی کس آمدنی کے اعتبار سے نیا کی امیر ترین ریاستوں میں سے ایک قطر میں مساجد، سکول اور شاپنگ مال بند ہیں، 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے حفاظتی اقدامات کے ساتھ تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔