ملتان سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ز سنٹرل کنٹریکٹ سیزن میں جگہ بنانے میں ناکام

اتوار 17 مئی 2020 18:20

ملتان ۔17 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹرز ایک مرتبہ پھر کرکٹ بورڈ کے سنٹرل کنٹریکٹ سیزن 2020-21ء میں جگہ بنانے میں ناکام ہو گئے جس سے ان کے قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات بھی کم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کرکٹ سیزن میں مایوس کن کارکردگی پر ملتان سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز راحت علی، محمد عرفان، صہیب مقصود اور عامریامین کو کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹر صہیب مقصود کو ناقص کارکردگی پر پی ایس ایل فائیو کے ایڈیشن میں بھی نظر انداز کر دیا گیا تھا۔