گوجرخان، ڈیم اوگاہون میں ڈوب کر ایک شخص جاںبحق

اتوار 17 مئی 2020 18:55

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) ڈیم اوگاہون نے ایک اور جان لے لی۔ گوجرخان شہر کا رہائشی سید عبدالقادر شاہ المعروف عظیم شاہ گیلانی اوگاہون ڈیم پر نہانے کی غرض سے گیا، نہانے کے دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈیم میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کا عمل شروع کیا جو رات دیر تک جاری رہا مگر کامیابی نہ مل سکی۔ گزشتہ روز پاک نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی مدد حاصل کی گئی اور عظیم شاہ کی لاش کو ڈیم سے نکال لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :