cاسرائیل میں چینی سفیر کی مردہ حالت میں لاش برآمد

اتوار 17 مئی 2020 20:35

- تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2020ء) اسرائیل کیلئے چینی سفیر ’’ ڈو وی ‘‘ دارلحکومت تل ابیب میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 58 سالہ ڈووی اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

ڈو وی کو فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ یوکرین میں چین کے سفارت کار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔چینی سفیر شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی فیملی ان کے ساتھ اسرائیل میں مقیم نہیں تھی۔ وہ دارالحکومت تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہرزلیا میں مقیم تھے۔