وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لئے جب بھی کوئی پالیسی دی ان کا محور پاکستان کے نوجوان ہوئے‘ قیام پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قائد اعظم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا‘ پاکستان کے نوجوانوں نے عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا‘ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اتوار 17 مئی 2020 23:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) سابق معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لئے جب بھی کوئی پالیسی دی ان کا محور پاکستان کے نوجوان ہوئے‘ قیام پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قائد اعظم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا‘ پاکستان کے نوجوانوں نے عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا‘ نوجوان رضاکاروں کا روپ ڈھال کے عمران خان کی طاقت بنیں ہیں‘ پاکستان کے اندر 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈالووالی میں منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دس لاکھ میں سے 30 فیصد فورس خواتین پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں کھلنے سے مزدور کے گھر کا چولہا چلنا شروع ہو گیا ہے۔ٹائیگر فورس ایک خدمت کا نشانہ بننے جارہی ہے ہے۔عمران خان واحد لیڈر ہے جو اس ملک کو مشکل سے نکال سکتا ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں۔عمران خان نے ہر اجلاس میں یہ کہا ہے کہ نوجوان اس قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ سو ارب روپے سے زائد رقم نوجوانوں کو ایمپاور کرنے کے لیے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت دی۔وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس والنٹیئر کی شکل میں نوجوانوں کو کال دی۔

دس لاکھ نوجوان اس میں رجسٹرڈ ہیں۔ مساجد یوٹیلیٹی سٹورز فیلڈ ہاسپٹل، احساس سنٹرز میں ٹائیگر فورس اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر چودھری اخلاق نے کہا کہ پورے پاکستان میں عید کے اجتماع کے ایس او پیز میں ٹائیگر فورس اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس آفت میں سپرپاور نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ٹائیگر فورس سارے ترقی پذیر ممالک میں موجود ہے۔وہی والنٹیرز بغیر کسی معاوضے کے عوام کی خدمت خلق میں مصروف ہیں۔ٹائیگر فورس والنٹیرز سیاست سے بالاتر ہیں۔ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ عثمان ڈار کو ٹائیگر فورس کی قیادت ملی۔