کورونا وائرس قدرتی طور پر جل کر ختم ہو سکتا ہے، سابق چیف عالمی ادارہ صحت

ہمیں وائرس کو آہستہ آہستہ کم کرنے کی ضرورت ہے ، لیکن یہ خود ہی باہر آسکتا ہے۔ یہ میری رائے ہے کہ یہ قدرتی طور پر جل کر ختم ہو سکتا ہے، پروفیسر کرول سکورا

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 18 مئی 2020 13:21

کورونا وائرس قدرتی طور پر جل کر ختم ہو سکتا ہے، سابق چیف عالمی ادارہ ..
جنیوا (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18مئی 2020ء) کورونا وائرس قدرتی طور پر جل کر ختم ہو سکتا ہے۔ سابق چیف عالمی ادرہ صحت نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ شاید کورونا وائرس قدرتی طور پر جل کر ختم ہو جائے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وائرس کو آہستہ آہستہ کم کرنے کی ضرورت ہے ، لیکن یہ خود ہی باہر آسکتا ہے۔ یہ میری رائے ہے کہ یہ قدرتی طور پر جل کر ختم ہو سکتا ہے۔

پروفیسر کرول سکورا کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ تقریباََ ایک جیسا نمونہ دیکھ رہے ہیں، مجھے شبہ ہے کہ ہمارے پاس تخمینے سے زیادہ استثنیٰ حاصل ہے۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پروفیسر کرول سکورا نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی طور پر ختم ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سےشروع ہونے والے کورونا وائرس نے ا س وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کا خوف پایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے ماہرین اس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی تمام ممالک کو مختلف احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں جن میں مکمل لاک ڈاؤن اور ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنے کا کہا گیا تھا۔ تا ہم اس کے علاج کے حوالے سے مختلف تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

لیکن اب سابق چیف عالمی ادرہ صحت نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ شاید کورونا وائرس قدرتی طور پر جل کر ختم ہو جائے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وائرس کو آہستہ آہستہ کم کرنے کی ضرورت ہے ، لیکن یہ خود ہی باہر آسکتا ہے۔ یہ میری رائے ہے کہ یہ قدرتی طور پر جل کر ختم ہو سکتا ہے۔ پروفیسر کرول سکورا کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ تقریباََ ایک جیسا نمونہ دیکھ رہے ہیں، مجھے شبہ ہے کہ ہمارے پاس تخمینے سے زیادہ استثنیٰ حاصل ہے۔