Live Updates

ڈویژنل قیادت کی تنظیم سازی کی بدولت لوئر کوہستان میںپاکستان تحریک انصاف مضبوط قوت بن کر سامنے آئے گی، ملک عبدالحکیم خان

پیر 18 مئی 2020 14:11

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف ڈویژنل قیادت میں ہزاروں ڈویژن میں ناقابل شکست قوت بن کر ابھرے گی، پارٹی کی قیادت نے اضلاع کی سطح پر شروع کی گئی تنظیم سازی کے باعث کوہستان لوئر میں بھی ایک بہترین تنظیم سامنے آئے گی، صحیح تنظیم سازی وقت کی اہم ضرورت بھی تھی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور پی ٹی آئی لوئر کوہستان کے صدارتی امیدوار ملک عبدالحکیم خان نے یہاں پٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہزارہ میں پارٹی کی ڈویژنل تنظیم سب سے اچھی اور قابل ترین افراد پر مشتمل ہیں، علی اصغر خان، علی خان جدون اور ملک اورنگزیب خان سمیت دیگر قائدین بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے تمام اضلاع میں کی گئی تنظیم سازی سے انہیں امید ہے کہ لوئر کوہستان میں بھی ایک بہترین تنظیم معرض وجود میں آئے گی، پارٹی کیلئے یہ ایک امتحان ہے کیونکہ ماضی میں ہمیشہ کوہستان سے سفارشی اور گاڑی بنگلے کو دیکھ کر تنظیم بنائی جاتی رہی ہے جن کے 2013ء اور 2018ء کے انتخابی نتائج پارٹی کے سامنے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات