افغانستان میں مستقل امن کیلئے تمام رہنمائوں کا ایک پیج پر ہونا نیک شگون ہے ،اصغر خان اچکزئی

پیر 18 مئی 2020 18:08

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہاکہ افغانستان میں مستقل امن کیلئے تمام رہنمائوں کا ایک پیج پر ہونا نیک شگون ہے، افغانستان میں جاری جنگ کے ماحول میں ایسی خبریں نایاب ہوچکی تھیں بہت عرصے بعد افغانستان سے اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو اپنے بیان میں اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی افغان امن عمل میں مزید کردار ادا کرنا ہوگا ۔اے این پی بلوچستان کے صدر نے اس معاہدے پر افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی، ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ ، سابق صدر حامد کرزئی اور افغان عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ جلدازجلد افغان حکومت اور طالبان کے مابین بھی اسی طرح کا معاہدہ ہوجائے تاکہ افغانوں کو جنگ سے نجات مل جائے۔