رانا ثناء اللہ کے بنک اکائونٹس کھولنے کیلئے فریقین کے وکلاء کی ابتدائی بحث کے لیے طلبی

پیر 18 مئی 2020 18:49

رانا ثناء اللہ کے بنک اکائونٹس کھولنے کیلئے فریقین کے وکلاء کی ابتدائی ..
لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بنک اکاونٹس کھولنے کے لئیے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو ابتدائی بحث کے لیے طلب کرلیا۔رانا ثناء اللہ نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اے این ایف حکام نے چار مختلف بنک اکاونٹس منجمد کررکھے ہیں۔

ایم۔این اے کی حیثیت سے میرا قومی اسمبلی کا سیلری اکاؤنٹ بھی منجمد کیا گیا ہے۔میری تمام جائیدادوں کو منجمد کیا گیا ہے۔بنک اکاونٹس منجمد ہونے سے میری روزمرہ زندگی کافی مشکلات کی شکار ہے۔درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت میرے بنک اکاونٹس اوپن کرنے کا فوری حکم جاری کرے۔