حسن ابدال،کام کے دوران شڑنگ ٹوٹ گئی ،ایک مزدور جاں بحق ،02زخمی

پیر 18 مئی 2020 19:45

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) حسن ابدال میں کام کے دوران شڑنگ ٹوٹ گئی ،ایک مزدور جاں بحق ،02زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدور ہسپتال منتقل۔حادثہ کی اِطلاع ملتے پر مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روزتھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں واقع جی ٹی روڈ پر میوہ خان ہوٹل کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے کے دوران شٹرنگ ٹوٹ جانے کے باعث کام میں مصروف مزدور گر گئے جس کے نتیجہ میں 17سالہ شمریز ولد رمضان سکنہ عقب کیڈٹ کالج حسن ابدال جاں بحق ہوگیا جبکہ 18سالہ اختر ولد سید غلام سکنہ عقب کیڈٹ کالج حسن ابدال اور 25سالہ قدیراحمد ولد نذیر احمد زخمی ہوگئے۔

حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا۔حادثہ کی اِطلاع ملنے پر تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور حادثہ کی تحقیقات شروع کردی۔