پانی بحران کے پیش نظر بھاشا ڈیم کے ساتھ کالا باغ ڈیم بھی فوری تعمیر کیا جائے ،میاں کامران سیف

پیر 18 مئی 2020 22:16

لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پانی بحران کے پیش نظر بھاشا ڈیم کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم بھی فوری تعمیر کیا جائے ،کالا باغ ڈیم واپڈا کے قابل عمل اور جلد تعمیر ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے اس کی تعمیر سے 4500میگا واٹ سے زائد بجلی سے توانائی بحران کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سارا سال دریائوں میں زراعت کے لیے پانی دستیاب ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ انڈیا پاکستانی پانیوں پر قبضہ کرکے ڈیم بنا رہا ہے پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر اشد ضروری ہے زراعت و صنعت کی ترقی کیلئے بھی کالا باغ ڈیم انتہائی ضروری ہے اس کی تعمیر سے ڈیڑھ روپے یونٹ والی4500میگا واٹ سے زائد بجلی دستیاب ہوگی جس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔