سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے تحت ہفتہ عیادت یکم شوال سے منایا جائے گا

پیر 18 مئی 2020 23:18

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان، سینیئر وائس چیئرمین مسعود احمد وصی اور صدر خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فورم کا سالانہ 34واں ہفتہ عیادت کا آغاز یکم شوال کو ایدھی ہوم کورنگی نمبر 5سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بچوں کے ساتھ عید کیک کاٹ کر کریں گے ۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دوسرے دن المصطفیٰ میڈیکل سینٹر سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب مریضوں میں تحائف تقسیم کریں گے ۔عید کے تیسرے دن دار السکون کشمیر روڈ پر ڈاکٹر فاروق ستار ، طارق جمیل ، زاہد قمر ، اسپیشل بچوں میں تحائف تقسیم کریں گے ۔ عید کے چوتھے دن ہیلتھ انٹرنیشنل تھیلیسیمیا سینٹر بہادر آباد میں کیپٹن ایم ضیاء عالم ، مبشر میر ، ہما بخاری ، بچوں میں تحائف تقسیم کریں گی۔

(جاری ہے)

عید کے پانچویں دن عمیر ثناء فائونڈیشن میں سید طارق شاہ ، طارق جمیل، خالد ممتاز ایڈووکیٹ ، محمود احمد خان بچوں میں تحائف تقسیم کریں گے۔عید کے چھٹے دن افضال میموریل تھیلیسیمیا سینٹر ہاشم منزل میں سید حسنین رضوی ، محمد اسلم غوری ، سیکریٹری انفارمیشن زینت جہاں ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ بچوں میں تحائف تقسیم کریں گے جبکہ ساتویں اور آخری دن فاطمید فائونڈیشن میں معین الدین حیدر ، خالد میر اور دیگر بچوں میں تحائف تقسیم کریں گے۔