وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت بلوچستان کونسل برائے تحفظ جنگلی حیات کا ویڈیو لنک اجلاس

وائلڈلائف پر و ٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے ،غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کافیصلہ

پیر 18 مئی 2020 23:39

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت بلوچستان کونسل برائے تحفظ جنگلی حیات ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بلوچستان کونسل برائے تحفظ جنگلی حیات کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا پارلیمانی سیکریٹری جنگلات سردار مسعود خان لونی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات ،چیف کنزرویٹرز اور کونسل کے پرائیویٹ اراکین ملک شہر یار اور محترمہ ثناء درانی نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی کارکردگی کا بھی جائیزہ لیا گیا سیکریٹری جنگلات نے اجلاس کو بریفنگ دی اجلاس میں کونسل کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا گیا اور کونسل کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اجلاس میں صوبے میں ایکو ٹورزم کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وائلڈلائف پر و ٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کافیصلہ بھی کیا گیا اجلاس میں صوبے کے نیشنل پارکوں کی ترقی کے منصوبوں کے لیے آئیندہ مالی سال کے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ہزار گنجی نیشنل پارک میں چڑیا گھر اور میاں غنڈی میں ریکریشنل سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں صوبے کی چراہگاہوں اور گیم ریزروز کی سپارکوکے تعاون سے جی آئی ایس میپنگ کی منظوری بھی دی گئی جبکہ سونامی بلین ٹری پروجیکٹ کے تحت صوبے میں 8 چڑیا گھر کے قیام کے منصوبے کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول کی منظوری دی گی اجلاس میں مزید 5کمیونٹی گیم ریزروز کے قیام کی منظوری دی گئی جس سے گیم ریزرو کی کل تعداد 13 ہو جائیگی.

متعلقہ عنوان :