کرونا وائرس لاک ڈاون کے پیش نظر دیہاڑی دار طبقہ اور مستحق افراد کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری

راشن کی فراہمی سے اب تک246260خاندان مستفید ہوچکے ہیں

پیر 18 مئی 2020 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے پیش نظر دیہاڑی دار طبقہ اور مستحق افراد کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں راشن کی فراہمی سے اب تک246260خاندان مستفید ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں ضلعی انتظامیہ نی170163،غیر سرکاری تنظیموں نی43170اور ممبر قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سی24643وفاق کی جانب سی6706اور پاک آرمی و نیوی کی جانب سی1578خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی جاچکی ہے۔ ۔