بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

دہشتگردی کے واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے، آئی ایس پی آر

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 19 مئی 2020 11:35

بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19مئی 2020ء) بلوچستانن میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ ترجمان ادارہ پاک فوج آئی ایس پی آر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے ہیں جہاں 7 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ مچھ میں گزشتہ رات ایف سی کی گاڑی پرآئی ای ڈی سےحملہ کیاگیا تھا جس میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا تھا۔

شہید ہونے والوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مچھ واقعےمیں پاک فوج 5 جوان اورایک سویلین ڈرائیورشہید ہوا۔ دوسری جانب کیچ میں شہید ہونے والے جوان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی امداد علی شہید ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعات بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 7 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ ان واقعات کی تصدیق ترجمان ادارہ پاک فوج آئی ایس پی آر نے کر دی ہے جس میں شہید ہونے والوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان واقعات میں مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں جبکہ کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی امداد علی شہید ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ دہشتگردی کے واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے ہیں جہاں مجموعی طور پر 7 جوان شہید ہو گئے ہیں۔