پی ایس ڈی پی کے تحت واٹر ریسورس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 73 ارب 19 کروڑ روپی جاری

منگل 19 مئی 2020 11:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واٹر ریسورس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 73 ارب 19 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کیلئے 85 ارب 72 کروڑ 73 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے گبھیر ڈیم کیلئے 55 کروڑ، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 16 ارب، دیامر بھاشا ڈیم زمین کی خریداری کیلئے 10 ارب 40 کروڑ، مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے 15 ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :