بھارت نے ملائیشین پام آئل’- - خام تیل‘ کی خریداری دوبارہ سے شروع کردی

منگل 19 مئی 2020 13:44

بھارت نے ملائیشین پام آئل’- - خام تیل‘ کی خریداری دوبارہ سے شروع کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) بھارت نے چار ماہ کے وقفے کے بعد ملائیشیا سے پام آئل کی خریداری دوبارہ شروع کردی ہے ، جس کے بعدسے گھریلو صارفین کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات بحال ہوئے ہیں جس کے بعد بھارت نے ملائیشیا سے پام آئل کی خریداری دوبارہ سے شروع کر دی ہے اور ملا ئیشیا نے بھی بھا رت سے ایک لاکھ ٹن بھارتی چاول خریدنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سال کے شروع میں بھارت نے ملائیشین پام آئل کی درآمد پر پابندی اُس وقت عائد کی تھی جب اُس وقت کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد نے نئی دہلی کی طرف سے ملک کی مسلم اقلیت کو متاثر کرنے والی پالیسیوں پر تنقید کی تھی تاہم اب ایک ممتازبھارتی درآمد کنندگان تاجروںنے گذشتہ ہفتے ملائیشیا سے 2 لاکھ ٹن خام پام آئل درآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :