غرب اردن میں فلسطینی کسانوں پر اسرائیل کی نئی پابندیاں

منگل 19 مئی 2020 13:44

غرب اردن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں فلسطینی کاشت کاروں پر کاشت کاری اور کھیتی باڑی پرپابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں۔مرکز فلسطین اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دسیوںکاشت کاروں نے شکایت کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے قریوت کے مقام پر فلسطینی کاشت کاروں کو کاشت کاری سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی سماجی کارکن بشار القریوتی نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت اور یہودی آباد کار مل کر فلسطینی کاشت کاروں کو ان کی اراضی میں جانے سے روک رہے ہیں۔ گذشتہ کئی ہفتوں سے قریوت اور اس کے اطراف میںفلسطینیوں کو کاشت کاری کے لیے کھیتوں میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہودی آباد کار اور قابض اسرائیلی فوج نہ صرف فلسطینیوں کو ان کی اراضی میں جانے سے روک رہے ہیں بلکہ کھیتوں میں گھس کر ان کی قیمتی فصلوں کوتباہ کرنے میں بھی پیش پیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :