جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا سابق امیر گوجرانوالہ ڈاکٹر یوسف طارق کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 19 مئی 2020 16:08

جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا سابق امیر گوجرانوالہ ڈاکٹر یوسف طارق کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امراء لیاقت بلوچ، پروفیسر محمد ابراہیم، راشد نسیم، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، معراج الہدیٰ صدیقی، عبدالغفارعزیز اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شیرف نے سابق امیر گوجرانوالہ ڈاکٹر یوسف طارق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سرا ج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی زندگی ملک میں غلبہ دین اور اسلامی انقلاب کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ملک و قوم کیلئے ڈاکٹر محمد یوسف طارق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔