شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے. شیخ رشید احمد

نیب 31 جولائی تک دونوں طرف جھاڑو پھیرے گا. وزیرریلولے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 مئی 2020 16:40

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے. شیخ رشید احمد
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مئی۔2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پشاور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے زیر غور ہے. انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں آپ باہر جا بھی نہیں سکتے جبکہ انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے نیب 31 جولائی تک دونوں طرف جھاڑو پھیرے گا.

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرینوں کے لیے ایس او پیز کی خود نگرانی کروں گا اور اس کے لیے ہر ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر جاو¿ں گا جبکہ اس وقت ہمیں نقصان میں ٹرینیں چلانی پڑ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے منافع بخش ادارہ نہیں ہے بلکہ ہمیں عوام کی سہولت پیش نظر ہے ہم نے 60 فیصد ٹکٹ کم کیے ہیں اور اب مزید رعایت نہیں دیں گے. وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ضرورت ہوئی تو پشاور کے لیے مزید ٹرین کا اضافہ کریں گے تاہم ابھی پشاور سے تین ٹرینیں چلا رہے ہیں واضح رہے کہ ہفتے کے روز شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ لاک ڈاﺅن کے بعد شہباز شریف کے لیے لاک اپ کا پروگرام ہے انہوں نے کہا تھاکہ عید کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) جھاڑو پھیر دے گا اور چھوٹی عید کے بعد دونوں طرف گرفتاریاں ہوں گی لاک ڈاﺅن کے بعد شہباز شریف کے لیے لاک اپ کا پروگرام ہے.

انہوں نے کہاتھا کہ مونس الہیٰ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے تو ان کو اپنے دفاع کا حق ہے چوہدری سمجھدار ہیں گیلی جگہ پر پاﺅں نہیں رکھتے‘شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی دونوں جماعتیں نیب قوانین میں تبدیلی چاہ رہی ہیں لیکن میں نیب قانون میں ترمیم پر حمایت نہیں کروں گا کیونکہ نیب کے قوانین میں ترمیم کرنے سے پیغام جائے گا کہ ہم خوف زدہ ہیں وزیر اعظم عمران خان کی کوئی اپوزیشن نہیں ہے.

انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف اپنے ٹریک پر خود پھنس گئے ہیں انہیں کاغذ لانے کی اجازت نہیں ملے گی چوروں اور لٹیروں کو کھینچ کے رکھنا چاہیے دو بڑی حزب اختلاف کی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں دم ہی نہیں ہے. شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ جہاز اور بسوں کو چلانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ریلوے چلانے کی اجازت نہیں ملی، اگر ریلوے کو اجازت مل گئی تو لوگوں کو گھروں تک پہنچائیں گے.