Live Updates

صوبائی وزیر راجہ بشارت کے انتخابی حلقہ راولپنڈی پی پی 14 کے لیے پنجاب انصاف امداد پروگرام کی منظوری دیدی گئی

منگل 19 مئی 2020 17:13

صوبائی وزیر راجہ بشارت کے انتخابی حلقہ راولپنڈی پی پی 14 کے لیے پنجاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر وزیر قانون و سوشل ویلفیئر پنجاب راجہ بشارت کے انتخابی حلقہ راولپنڈی پی پی 14 کے لیے پنجاب انصاف امداد پروگرام کی منظوری دے دی گئی جس کے تحت حلقہ کے 8763 بے روزگار ہونے والے مستحقین میں 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے ساڑھے دس کروڑ روپے سے زائد تقسیم کیے جائیں گے، راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے غریب اور بے روزگار افراد کی بھرپور کفالت کی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے جس طرح مشکل وقت میں غریبوں کو سہارا دیا ہے اس نے ریاست مدینہ کی یاد تاذہ کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کے مستحقین کی داد رسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا تہہ دل سے مشکور ہوں، امدادی رقوم کی تقسیم بہت جلد شروع کی جائے گی.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات