ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر کی ہنگامی معاونت کی منظوری دیدی

فنڈز وباء سے نمٹنے کے ضمن میں صحت عامہ اورمعاشرے کے کمزورطبقات کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پرخرچ ہونگے

منگل 19 مئی 2020 17:28

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر کی ہنگامی معاونت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں معاونت کے ضمن میں صحت عامہ اورمعاشرے کے کمزورطبقات کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ضمن میں پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر کی ہنگامی معاونت کی منظوری دیدی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر شیکس چن نے منگل کوبتایا کہ کورونا کی عالمگیروباء نے پاکستان میں صحت اورمعیشت کے شعبوں پرمنفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ کے ذریعہ کے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبہ کی استعدادکارمیں فوری اضافہ ، کمزورخواتین اوران کے اہل خانہ کو معاونت کی فراہمی اور پاکستان اوروسط ایشیائی علاقائی تعاون کے ممالک میں علم اورمعلومات کے تبادلہ میں مدد ملیگی۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ اس پراجیکٹ کے تحت اسپتالوں اورفرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحت کے ورکروں وطبی عملہ کو آلات وادوایات اورحفاظتی ملبوسات وآلات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

پراجیکٹ کے تحت طبی سہولیات میں بہتری لائی جائیگی، صحت کے کارکنوں کوتربیت فراہم کی جائیگی اوردوردرازکے علاقوں میں طبی سہولیات اورریسکیو کیلئے ہنگامی استعمال کی گاڑیوں کی خریداری عمل میں لائی جائیگی۔بیان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے پراجیکٹ کے تحت غریب اورمستحق خواتین کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام معاونتی پیکج کے ذریعہ نقد امدادکی فراہمی کی جائیگی۔

بینک کے پراجیکٹ ایڈمنسٹریشن یونٹ کے سربراہ ژنگ وو نے بتایا کہ نقدامداد سے غریب گھرانوں کواشیائے خوراک کی فراہمی اور خواتین کوبااختیاربنانے میں مددملیگی۔ناروے کی حکومت نے بھی پاکستان کیلئے 5.28 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیاہے ، یہ گرانٹ ایشیائی ترقیاتی بینک کے زریعہ استعمال میں لائی جائی جائیگی۔