وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے انتخابی حلقہ پی پی 14 کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کی منظوری دے دی گئی

منگل 19 مئی 2020 17:48

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) وزیر قانون و سوشل ویلفیئر پنجاب راجہ بشارت کے انتخابی حلقہ راولپنڈی پی پی 14 کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حلقہ کے 8763 بے روزگار ہونے والے مستحقین کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ انصاف امداد پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے ساڑھے دس کروڑ روپے سے زائد تقسیم کیے جائیں گے۔

آزمائش کی اس گھڑی میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غریب اور بے روزگار افراد کی بھرپور کفالت کی۔انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کے مستحقین کی داد رسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ امدادی رقوم کی تقسیم بہت جلد شروع کی جائے گی۔