صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی بولان اور کیچ میں سکیورٹی فورسز پرحملے کی شدیدا لفاظ میں مذمت ،

حملے میں جوانوں کی شہدات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

منگل 19 مئی 2020 19:24

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے بولان اور کیچ میں سکیورٹی فورسز پرحملے کی شدیدا لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے جوانوں خراج عقیدت پیش کیا ،صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء لانگو نے کہا کہ شہید جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،شہید کا جو لہو ہے و ہ قوم حیات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش انشاء اللہ ناکام ہو گی، انہوں نے مزید لہا کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں،دشمن ملک بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے ،میرضیاء لانگو نے کہاکہ بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے بلوچستان میں بدامنی پھیلارہا ہے ،قوم دشمن کی بزدلانہ کارروائی سے مرغوب نہیں ہوگی ،میرضیاء لانگو نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام متحد ہوکر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت پاکستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے۔