کامران اکمل نے اعصام الحق کی کورنا متاثرین کیلئے شروع کردہ مہم میں اپنا دستخط شدہ بیٹ عطیہ کر دیا
۵اعصام الحق کو عطیہ کیا جانے والا بیٹ دل کے بہت قریب ہے ،یہ بیٹ ایک نیک مقصد کیلئے دے رہا ہوں ، کامران اکمل
منگل 19 مئی 2020 22:41
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ عطیہ کئے جانے والے بیٹ سے انہوں نے کراچی میں پی ایس ایل کے سیزن ٹو میں پہلی سنچری بنائی تھی، سیزن 3 میں لاہور قلندرز کے خلاف شارجہ میں سنچری داغ چکے ہیں۔
کامران اکمل نے بتایا کہ اسی بیٹ سے وہ تیز ترین نصف سنچری بھی بنانے میں کامیاب رہے تھے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی وہ اس سے قابلِ فخر کھیل پیش کرچکے ہیں۔انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ وہ مستقبل میں بھی اعصام الحق کی مہم کو سپورٹ کرتے ہوئے اس کا حصہ بنتے رہیں گے۔ٹینس اسٹار نے کامران اکمل کے اس عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔کامران اکمل کا اس ٹوئٹ کے ردعمل میں کہنا تھا کہ وہ اس عظیم مہم کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں، اللہ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے اعصام الحق فائونڈیشن کو شاہ رخ خان کا دستخط شدہ ہیلمٹ عطیہ کیا تھا۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.