کورونا وائرس: فرانس اور جرمنی کی پانچ سو بلین یورو مالیت ریکوری فنڈ کی تجویز

منگل 19 مئی 2020 22:45

پیرس ، برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) فرانس اور جرمنی نے یورپی یونین کی معیشت کی بحالی کے لیے پانچ سو بلین یورو مالیت کا ریسکیو فنڈ قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ تجویز گزشتہ روز جرمن چانسلر میرکل اور فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ٹیلی پریس کانفرنس کے دوران پیش کی۔

(جاری ہے)

اس فنڈ کے ذریعے یورپی یونین کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ دونوں رہنماں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ یورپی کمیشن کو بلاک کے لیے قرض لینے کی اجازت دے دی جائے، جب کہ قرضے کی واپسی یونین کے رکن ممالک اجتماعی طور پر کریں گے۔ اٹلی اور اسپین مشترکہ قرض کی خواہش رکھتے تھے تاہم ہالینڈ اور جرمنی کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کی جا رہی تھی۔۔