حساس ایمر جنسی کیش پروگرام میں کٹوتی پر مزدوروں اور نادرا افراد نے گورنمنٹ کالج میں احتجاجی دھرنا دیا

منگل 19 مئی 2020 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) حساس ایمر جنسی کیش پروگرام میں کٹوتی پر مزدوروں اور نادرا افراد نے گورنمنٹ کالج میں احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی دھرنے میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی ۔ نادرا افراد اور مزدورروں نے حساس ایمر جنسی پروگرام کے تحت 200سے 500روپے کٹوتی کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا احتجاجی مظاہرے کے باعث گورنمنٹ کالج میں ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ۔

(جاری ہے)

خواتین مزدوروں نے موقف اختیار کیا کہ گورنمنٹ کالج چوک میں واقع دکاندار کی جانب سے 200سے 500روپے کی کٹوتی کی جا رہی ہے کئی بار ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیاہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے بھی کاروائی نہیں ہو رہی ہے ۔ کٹوتی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ رقوم چیک کرنے کے لئے بھی 50سے 100روپے کا تقاضہ کیا جا رہاہے ۔ وزیر اعظم ایمر جنسی کیش پروگرام کے اجراء کے تحت بے روز گار افراد کو ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تاہم شہر کے بعض مقامات پر تاجروں کی جانب سے کٹوتی کی جا رہی ہے ۔ گورنمنٹ کالج چوک ، زریاب کا لونی ، نوتھیہ ، کوہاٹ روڈ پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی درجنوں تاجروں کو گرفتارکیا ہے