اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کورونا کا شکار،خود کو آئسولیٹ کردیا،زاہد خان

منگل 19 مئی 2020 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور انکے بھائی میاں محمد سریر کی موت بھی کورونا وائرس ہی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں زاہد خان نے کہا کہ میاں افتخارحسین نے خود کو آئسولیٹ کردیا ہے اور اس وقت وہ قرنطین ہے۔

بھائی کے جنازے میں شرکت بھی کی لیکن وہاں طبعیت بگڑنے پر انہیں جلد سے جلد لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

اس وقت وہ کسی سے بھی نہیں مل سکتے اور ان کا علاج جاری ہے۔ میاں افتخارحسین کی طبعیت قدرے بہتر ہے لیکن صحتیابی تک وہ قرنطین ہی رہیں گے۔ ترجمان اے این پی نے تمام کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں اور انکے بھائی کی وفات پر آنے سے گریز کریں کیونکہ انکے خاندان کے تمام افراد کسی سے نہیں مل سکتے اور کورونا کے وبائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔ صحتیابی کے بعد ہی وہ اس قابل ہوں گے کہ دعا یا تعزیت کیلئے آنیوالوں سے مل سکیں گے۔