سید ذوالفقار بخاری کا فضائیہ ہاوسنگ اسکیم کراچی کے متاثرین کے حق میں آنیوالے فیصلے پر خوشی کا اظہار

منگل 19 مئی 2020 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے فضائیہ ہاوسنگ اسکیم کراچی کے متاثرین کے حق میں آنیوالے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج ہائی کورٹ نے فضائیہ ہاوسنگ سکیم کراچی کے ملزمان کے لیے حکم دیا ہے کہ وہ متاثرین کی رقم 6 ماہ کے اندر واپس کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ کے لیے اوورسیز پاکستانیز بہت عرصہ سے انتظار کررہے تھے۔ انہوں نے اس کیس کے فالواپ میں متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ایئر چیف مجاہد انور کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :