بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر پشین سعید اچکزئی

منگل 19 مئی 2020 23:33

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) ڈویژنل فاریسٹ آفسیر پشین سعید اچکزئی اور رینج فاریسٹ آفیسر علی گل کی زیر نگرانی وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل فاریسٹ آفسیر سعید اچکزئی نے کہا ہے کہ ضلع پشین اور نانا آباد میں اس اسکیم کے تحت ہمیں مختلف اجزاء میں کام دیئے گئے ہیں پلانٹ پروڈکشن میں پوٹیڈ نرسری جس میں ہم نے دو لاکھ پودے لگانے ہیں اب تک 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اسکے علاوہ کسانوں کے باغات میں 5000 انار کے قیمتی درخت لگائے جاچکے ہیں ڈویژنل فاریسٹ آفسیر سعید اچکزئی نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور بیروزگاری کی صورت میں محمکہ جنگلات پشین نے لوگوں کو گھروں پر روز گار مہیا کیا تاکہ انکا گزر بسر ہو سکے انہوں نے کہا کہ پشین ایک بڑا ضلع ہے اور جنگلات کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :