پنجاب میں پانچ ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئی9 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دیدی گئی

منگل 19 مئی 2020 23:42

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) پنجاب حکومت نے صوبہ میں پانچ ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 6 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کی9 ارب 26 کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دے دی۔ محکمہ پی اینڈ ڈی کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ جن منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں کی منظوری ری دی گئی ان میں پنجاب آب پاک اتھارٹی فیز 1 کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 5 ارب 90 کروڑ 13 لاکھ کی منظوری دی گئی،اسی طرح راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پی سی۔

(جاری ہے)

IIکی تیاری کیلئے 53 کروڑ 93 لاکھ،میانوالی کینال ڈویژن، میانوالی میں لفٹ آبپاشی سکیموں کی موجودہ پرانی مشینری کی اپ گریڈیشن اور چینلز کو جوڑنا کیلئی49 کروڑ 17 لاکھ،ضلع شیخوپورہ ننکانہ فاروق آباد روڈ میں سچا سودا سے مانوالہ(لمبائی = 22.50 کلومیٹر) سڑک کی بحالی کیلئی74 کروڑ 68لاکھ،پتوکی سے ہلہ روڈ (لمبائی = 16.84 کلومیٹر) ضلع قصور تک سڑک کی بحالی کیلئی42 کروڑ 72لاکھ جبکہ رائے ونڈ سے پتوکی تک کی سڑک (لمبائی = 44.20 کلومیٹر) ضلع قصور کی بحالی کیلئے 1 ارب 15 کروڑ 95 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی-

متعلقہ عنوان :