چیئر مین سینٹ کا وفاقی وزیر فخر امام سے رابطہ ، چاغی، خاران ، نوشکی اور واشوک میں ٹڈی دل حملے کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر تبادلہ خیال

ٹڈی دل حملے پر قابو پانے کے لئے مناسب حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے،وفاق اور صوبوں کو مل کر کام یو گا، چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی متاثرہ علاقوں میں ہوائی جہاز کے ذریعے سپرے کرائیں گے،ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، وفاقی وزیر فخر امام

منگل 19 مئی 2020 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر برا ئے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام سے رابطہ کیا جسمیں بلوچستان کے اضلاع چاغی، خاران ، نوشکی اور واشوک میں ٹڈی دل حملے کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر کیڑے مار سپرے کیا جائے ،علاقے کے کسان کافی پریشان ہیں۔

انہوںنے کہاکہ حالیہ دنوں میں ٹڈی دل حملے کی وجہ سے اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہوئیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹڈی دل حملے پر قابو پانے کے لئے مناسب حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے،وفاق اور صوبوں کو مل کر کام یو گا۔ انہوںنے کہاکہ جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے اسے پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم اے ، این ڈی ایم اے، ڈی پی پی ایک مربوط حکمت عملی کے تحت ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لئے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کی چئرمین سینیٹ کو یقینی دہانی کرائی ۔ فخرامام نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں ہوائی جہاز کے ذریعے سپرے کرائیں گے،ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی حمید نے چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کر کے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :