Live Updates

وزیر قانون و سوشل ویلفیئر پنجاب راجہ بشارت کے انتخابی حلقہ راولپنڈی پی پی 14 کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ انصاف امداد پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے ساڑھے دس کروڑ روپے سے زائد تقسیم کیے جائیں گے ،راجہ بشارت

منگل 19 مئی 2020 23:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) وزیر قانون و سوشل ویلفیئر پنجاب راجہ بشارت کے انتخابی حلقہ راولپنڈی پی پی 14 کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کی منظوری دیدی گئی ،حلقہ کے 8763 بے روزگار ہونے والے مستحقین کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ انصاف امداد پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے ساڑھے دس کروڑ روپے سے زائد تقسیم کیے جائیں گے ۔

راجہ بشارت نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غریب اور بے روزگار افراد کی بھرپور کفالت کی۔راجہ بشارت نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے جس طرح مشکل وقت میں غریبوں کو سہارا دیا ہے اس نے ریاست مدینہ کی یاد تاذہ کر دی ہے،اپنے حلقہ کے مستحقین کی داد رسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا تہہ دل سے مشکور ہوں،امدادی رقوم کی تقسیم بہت جلد شروع کی جائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات