صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ایل ڈی اے رولزکا اجلاس

اجلاس میں کم آمدن ہاؤسنگ سکیموں کے لیے ایل ڈی اے کے موجودہ رولز میں ترامیم پر ایل ڈی اے افسران کی بریفنگ

بدھ 20 مئی 2020 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت آج سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے ایل ڈی اے رولزکا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید،صوبائی وزیر مواصلات آصف نکئی،چیئرمین وایم ڈی ایل ڈی اے، سیکریٹری قانون اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی-اجلاس میں کم آمدن ہاؤسنگ سکیموں کے لیے ایل ڈی اے کے موجودہ رولز میں ترامیم پر ایل ڈی اے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ہاؤسنگ سکیم زیادہ سے زیادہ 100 کنال کی ہو گی جس میں پلاٹ کا کم ازکم سائز 10 مرلہ اور اپارٹمنٹ کا 3 مرلہ ہو گا، اپارٹمنٹس کا ہر بلاک زیادہ سے زیادہ 60 فٹ بلند اور پانچ منزلوں پر مشتمل ہو گا،سکیم کے اندر مین روڈ کی چوڑائی 60 فٹ جبکہ گلی کی چوڑائی 20 فٹ رکھی جائے گی. کابینہ کمیٹی نے ہر سوسائٹی میں 5 فیصد اراضی اوپن سپیس اور 2 فیصد پارکنگ اورکم ازکم تین فیصد رقبہ سرکاری عمارتوں مثلاً سکول، ہسپتال اور انتظامی دفاتر کے لیے مختص کرنے کی تجویز منظور کر لی-کمیٹی نے چار پانچ سکیموں کے لیے 5 کلومیٹر کے دائرے میں مشترکہ قبرستان بنانے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے سکیم کے لیے نجی اراضی ایکوائر کرنے کی صورت میں مالک کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دینے کی ترمیم بھی منظورکر لی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :